مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات ہوئی، ملاقات میں شام ، یوکرائن اور مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن صحافیوں سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے، جبکہ ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں شام کے بحران، یوکرائن اور مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کل سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر خطاب بھی کریں گے جبکہ بدھ کے دن ایران کے صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان سائیڈ لائن ملاقات ہوئی، جس میں شام ، یوکرائن اور مشرق وسطیٰ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔
News ID 1875362
آپ کا تبصرہ